ریاسی سڑک حادثے میں میاں بیوی اور بیٹاجاں بحق

سرینگر/ضلع ریاسی میں جمعہ کو سڑک کے ایک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ حادثہ ارناس تحصیل کے چلاڈ علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب ایک ٹیمپو گاڑی چلاڈ کی طرف جاتے ہوئے سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جاگری۔

جائے واردات پر دو افراد کو مردہ جبکہ ایک کو زخمی پایا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 45سالہ صفیہ بیگم زوجہ شاد علی اور اُن کا بیٹا22سالہ تنویر احمد شامل تھے۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ شاد علی بعد میں دھرماری اسپتال کی طرف لیجاتے ہوئے داعی اجل کو لبیک کہہ گیا،اس طرح مذکورہ حادثے میں میاں بیوی اور اُن کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔