ریاسی انتظامیہ کی’’سوچھتا ہی سیوا ‘‘ مہم کی تیاری عروج پر

 
 ریاسی //15 ستمبر سے 2اکتوبر تک ملک بھر میںمنعقد ہونے والے’’ سوچھتا ہی سیوا‘‘مہم کو آخری شکل دینے کے لئے ضلع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنررمیش چندر کی قیادت میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔اجلاس میں طویل بحث و مباحثہ کے بعد تمام محکموں کو ہفتہ بھر چلنے والی مہم کامیاب بنانے کے لئے سرگرمی سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی۔اجلاس کے دوران متعدد کاروائیوں پر غور کیا گیا اور صحت، حفظان صحت  اور صفائی و ستھرائی کا پیغام پھیلانے کے لئے اور عام لوگوں کو روز مرہ کی زندگی میں سوچھتا کی اہمیت کے سلسلہ میں واقف کرنے کی ہدایت دی گئی۔اجلاس کے دوران اے ڈی ڈی سی کو بتایا گیا کہ لوگوں میں اس سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کے لئے متعدد کلچرل پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں چیف میڈیکل افسر پرمیندر سنگھ ، بلاک ڈیولپمنٹ افسران اور مختلف محکموں کے افسروں نے بھی شرکت کی۔