ریاست کے مفتی اعظم مفتی بشیر الدین نہ رہے

سرینگر/ریاست جموں کشمیر کے مفتی اعظم، مفتی بشیر الدین احمد فاروقی منگل کو انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق مفتی بشیر الدین کو دوران شب علالت کی وجہ سے میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ لیجایا گیا، جہاں اُنہوں نے آخری سانس لی۔

اطلاعات کے مطابق مفتی اعظم کی نماز جنازہ دن کے ساڑھے تین بجے خانقاہ معلیٰ میں ادا کی جائے گی۔