جموں//جموں میں موسم گرما کے دوران وافر مقدار میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نازک علاقے کی نشاندہی کرتے ہوئے ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں کٹوتی کم کرنے کی کوششیں کریں۔نائب وزیر اعلیٰ نے یہ ہدایات محکمہ بجلی کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کے سلسلے میں بُلائی گئی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے دئے۔ڈاکٹر سنگھ کو بتایا گیا کہ محکمہ نے سال2017-18کے دوران2100 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں8 سے10 فیصد زیادہ ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ صوبہ میں8 لاکھ بجلی کے کنکشن جاری ہیں جن میں سے صرف5 لاکھ میٹررڈ ہیں۔ڈاکٹر سنگھ نے انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کی میپنگ راشن کارڈوں کی بنیادوں پر شروع کریں۔ترسیلی لائنوں کی مرمت کے دوران ورکروں کے جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے ہدایت دی کہ ایسے ورکروں کو مناسب حفاظتی کٹ فراہم کی جانی چاہئے۔بعد میں نائب وزیر اعلیٰ نے اُرجا وستار موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کیا۔