جموں //جموں و کشمیر کے عوام نے مودی کے لئے ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،تاکہ وہ ایک عظیم عوامی لیڈر کے طور پر ابھر آئے اور دوبارہ سے ہندوستان کا وزیر اعظم بن جائے۔ان باتوں کا اظہار بی جے پی کے رئیاستی صدر نے میراں صاحب ، آر ایس پورہ، سروڑ، اورسچیت گڑھ حلقہ کے بڑھیال براہمناں میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جن کا انعقاد پارٹی کے پارلیمانی امیدوار کے حق میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے کیا گیا تھا ۔بی جے پی صدر کے ہمراہ ایم ایل سی چودھری وکرم رندھاوا ،چرننجیت سنگھ خالصہ ،ضلع صدر برجیشور رانا ، کونسلر گورمیت رندھاوا و دیگر پارٹی لیڈران تھے۔اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پردیش صدر نے کہا کہ جموں کے لوگوں میں جوش کو دیکھ کر ا ن کی مودی کے تئیں محبت کی تصدیق ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام انکی پالسیوں اور پروگراموں کی سراہنا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی نے گذشتہ پانچ برسوں میں ملک کے مفاد کیلئے مشکل ترین فیصلے لئے ہیں۔انہوں نے کانگریس کی سابقہ سرکار پر عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کا الزام لگایا ۔
ریاست نے مودی کیلئے ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے : رویندر رینہ
