سری نگر//گورنر کے صلاح کار کے وِجے کمار نے کل ایک میٹنگ میں محنت و روزگار محکمہ کے کام کا ج کا تفصیلی جائزہ لیا۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت شیلندر کمار ، لیبر کمشنر بشیر احمد خان، ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جی آر میر ، ڈائریکٹر انٹرپرینور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ ایم آئی پرے، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے وومنز ڈویولپمنٹ کارپوریشن ناہیدہ سوز اور محکمہ کے سینئر افسران نے موجود تھے۔صلاح کا ر نے محکمہ روزگار کو مزید فعال بنا کر سول سروسز امتحانات کے لئے طلباء کو مفت کوچنگ فراہم کرنے کے علاوہ مختلف کالجوں میں کیرئیر کونسلنگ کو فرو غ دینے پر زور دیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ریاست میں 84,516 بے روزگار نوجوانوں کا اندراج کیا گیا جب کہ محکمہ کے پاس 698سیلف ہیلپ گروپ درج ہیںجنہیں 115.89کروڑ روپے مالیت کے 1,282 کام الاٹ کئے گئے ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ای ڈی آئی سیڈ کیپٹل فنڈ سکیم کو عملارہی ہے جس کے تحت صنعت کاروں کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ اَنڈر گریجویٹوں کو 4 لاکھ روپے ،گریجویٹوں کو 5لاکھ روپے ، پوسٹ گریجویٹوں کو ساڑھے 6 لاکھ روپے جبکہ پیشہ ور اور ٹیکنیکل گریجویٹوں کو10 لاکھ روپے تک سکیم کے تحت فراہم کئے جاتے ہیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ای ڈی آئی ریاست میں 3.63 کروڑ روپے لاگت والے 662یونٹوں کے قیام میں معاونت فراہم کی جبکہ رواں مالی سال کیلئے 37.56 کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔یوتھ سٹارٹ اَپ لون سکیم کے تحت پی ڈی آئی نے 107یونٹوں کے قیام کے لئے گزشتہ مالی سال کے دوران 2.34کروڑ روپے خرچ کئے۔میٹنگ میں ناہیدہ سوز نے بتایا کہ وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے خواتین صنعت کاری پروگرا م کے تحت 20منافع بخش یونٹوں پر 36کرو ڑروپے خرچ کئے۔صلاح کار کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران مختلف اضلاع میں 30 روزگار میلوں میں 745 نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا۔میٹنگ میں مزید بتایا گیاکہ محکمہ لیبر نے گزشتہ مالی سال کے دوران مختلف نوعیت کے 1,126کیسوں کا نپٹارہ کیا جبکہ ابھی بھی 1,254 کیس زیر التوأ ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ نے فیکٹری ایکٹ کے تحت 908 معائینے کئے اور 22مالکان کے خلاف قانونی کاررِوائی کی اور مالی سال 2017-18کے دوران 1,151 افراد کے خلاف بھی کاررِوائی کی گئی۔
ریاست میں84,516 بے روزگاروں کا اندراج
