ریاست میں اگلی حکومت نیشنل کانفرنس کی ہو گی:سجادشاہین

بانہال//نیشنل کانفرنس کے ضلع صدررام بن اورانچارج بانہال اسمبلی حلقہ حاجی سجادشاہین نے کہاہے کہ نیشنل کانفرنس ریاست جموں وکشمیرمیںاپنے بل بوتے پراگلی حکومت بنائے گی۔سجادشاہین گزشتہ روز کراچیہال علاقہ کے ایک ہفتے کے طویل دورے کے آخری دن  پنچایت چملواس میںوارڈسطحی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سجادشاہین نے ایک ہفتے کے دورہ کے دوران بواہ، اری مرگ، منگت ، ہالہ، ہجوا، سمر،اکھرہل، چاچل اورکراچیہال چملوال کادورہ کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ پی ڈی پی اقتدارکی خاطرریاست کومعاشی اورسیاسی طورپرکمزورکرنے کاخفیہ ایجنڈہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی خفیہ ایجنڈے کوکامیاب بنانے کیلئے درپردہ طورپربھاجپاکی حمایت کرنے کیلئے مختلف سازشیں کررہی ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیرکے دشمنوں کوپہنچانیں اوران کے استحصال کاشکارنہ بنیں۔سجادشاہین نے کہاکہ تاریخ اپنے آپ کودہرائے گی اور1977 کی طرح جب اقتدارکے بھوک اورنیشنل کانفرنس کے سرپرست شیخ عبداللہ کے حمایتی متحدہوئے تھے۔انہوں نے کہاکہ شیخ محمدعبداللہ کی قیادت میں 1977 میں اپنے مخالفین کودھول چٹائی تھی۔انہوں نے کہاکہ ریاستی اسمبلی نے 2000 میں آٹانومی کی قراردادلائی تھی جس کامقصدعوام کوخودمختاربناناہے۔اس دوران کانگریس،پی ڈی پی اوربی جے پی کوچھوڑکرمتعددنئے سرپنچوں وپنچوں وسیاسی وسماجی کارکنوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکی۔