سرینگر /بلال فرقانی/ کانگریس پارٹی آج اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔پارٹی کے نائب صدر غلام نبی مونگا نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وادی کی دو نشستوں اننت ناگ اور بارہمولہ پر اب چونکہنیشنل کانفرنس کیساتھ دوستانہ مقابلہ ہونے جارہا ہے لہٰذا پارتٰ کی طرف سے جن ناموں پر پہلے غور کیا جارہا تھا،وہ تبدیل کئے گئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ آج پارٹی کی طرف سے جموں، ادہمپور، اننت ناگ اور بارہمولہ نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بارہمولہ سے سلمان سوز، شعیب لون یا عثمان مجید میں سے کسی ایک کو نامزد کیا جاسکتا ہے جبکہ اننت ناگ سے ہلال احمد پرے یا پھر پارتٰ کے ریاستی صدر کے نام پر مہر ثبت ہوسکتی ہے۔
ریاستی کانگریس اُمیدواروں کا اعلان آج کریگی
