سرینگر// فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبےر احمد شاہ نے ریاستی پولیس کو کشمیری عوام کے مقابلے میں لاکھڑا کرنے کی سازشوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اس کے مقامی حواری ہمارے جزبہ آزادی کو توڑنے میں ناکام ہونے کے بعد پولیس اور عوام کے مابین راست مقابلہ آرائی کے لئے اسٹیج کھڑاکرنے کی سازشیں رچارہے ہیں ۔ شبیر احمد شاہ نے ریاستی پولیس کے سربراہ ڈی جی ایس پی وید کے بیان اور ریاستی پولیس اہلکاروں کے نام ہدایت نامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ایڈوائزری جاری کرنا ایک منصوبہ بند سازش کا حصہ ہے ۔انھوں نے ریاستی پولیس کو اس طرح کے احکامات کو نظر انداز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق ایک ہی سماج سے ہیں اور ہم آپس میں رشتے اور تعلقات کے بندھنوں میں بندھے ہیں ۔ہمارے آزادی پسند عوام وطن عزیز کی آزادی کے لئے محو جدوجہد ہے اور وہ جس منزل کی طرف گامزن ہیں وہ آپ لوگوں بھی ایک ایسے مقام کا تعین کررہاہے جس میں وطن کی آزادی کے ساتھ ساتھ ہمارے قومی وقار سے متعلق بھی منشور بھی شامل ہے ۔انھوں ریاستی پولیس میںشامل سپاہیوں اور آفسران کو یاد دلایا کہ انہیں اسی مٹی سے تعلق ہے اور یہی جینا مرنا ہے ۔ہمارے مساجد اور مقابر ایک ہیں اور ایک ہی ہوا میں سانس لے رہے ہیں ۔آپ لوگوں ریاست کے قریہ قریہ میں ہمارے ساتھ زندگی بسر کررہے ہو اور آپ کے بچے ہمارے بچوں کے ساتھ ایک ساتھ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں ۔