ریاستی مسودہ قانون تیار کابینہ میٹنگ میں پیش ہوگا:حق خان

سرینگر / / 12سال سے کم عمر بچیوں کے ساتھ عصمت ریزی میں ملوث افراد کو سزائے موت دینے کے حوالے سے ریاستی وزیر قانون عبدالحق خان نے کہا ہے ریاست کے محکمہ قانون نے پہلے سے ہی اس قانون کا مسودہ تیار کیا ہے جسے آنے والی کابینہ میٹنگ میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے منظوری ملنے کے بعد مسودے کو حتمی توثیق کے لئے ریاستی گورنر این این ووہر کو بھیجا جائے گا تاکہ مسودہ ایک قانون کی شکل اختیار کرپائے۔