ریاستی سطح پرپہلااورملکی سطح پر51واں رینک

جموں//گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی چیوٹ جموں نے ریاست میں پہلااورملکی سطح پر51 واں رینک ملنے کاجشن منانے کےلئے تقریب کااہتمام کیا۔رینکنگ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ(ڈی جی ٹی )وزارت سکل ڈیولپمنٹ اینڈانٹرپرینرشپ ،حکومت ہند،جوکہ سی آرایس آئی ایل کی گلوبل ریٹنگ ایجنسی ہے نے جاری کی ہے۔اس موقعہ پرڈائریکٹرٹینکل ایجوکیشن انوملہوترہ (کے اے ایس) مہمان خصوصی تھے ۔اس کے علاوہ پرنسپل آئی ٹی آئی جموں ،راجنرگپتا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر جوائنٹ ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن جموں انوپ شرما،سپرانٹنڈنٹ وومن آئی ٹی آئی جموں، راجیش گپتابھی موجودتھے۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی انوملہوترہ نے آئی ٹی آئی جموں کے عملے کی خدمات کی ستائش کی اورحصولیابی کےلئے مبارکبادپیش کی۔اس موقعہ پر نریش شرما، کرن سنگھ، نذیراحمد مولوی،امن دیپ سنگھ وائس پرنسپل نے خیالات کااظہارکیااورمختلف اہلکاران میں اسناد،توصیفی اعزازات اورٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔