ریاستی اردو کونسل کی جموں میں پہلی تقریب

 جموں//ریاستی اردو کونسل برائے فروغ زبان اردو کی تشکیل کے اعلان کے بعد جمعرات کوپہلی بار جموں میں ریاست کے نامور اردو ادیبوں، اسکالروں، اساتذہ، صحافیوں اورانجمنوں کے اہلکاروں کی ایک تقریب جموں کے گورنمنٹ کا لج برائے خواتین گاندھی نگر میں منعقد ہوئی۔اگرچہ یہ تقریب محکمہ اعلی تعلیم کے اردو تحقیقی مجلہ بعنوان ”اعلی تعلیم“ کے اجراء سے منسوب تھی لیکن تقریب کا کلیدی مقصد نو تشکیل شدہ اردو کونسل کے ممکنہ خد و خال طے کرنا تھا۔اس تقریب میں ان تاریخی فیصلہ جات کے محرک پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم ریا ست جموں و کشمیر ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی دستار بندی بھی کی گئی۔ریاست اور صوبہ جموں کی مختلف ادبی اور ثقافتی تنظیموں نے سپاس نامے پیش کر کے ڈاکٹر سامون کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ریاست کے محبان اردو طبقے کی دیرینہ مانگ کو سرکار سے منوانے میں ذاتی دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی اردو دوستی کے جذبے کے احترام میںان تنظیموں میں ہما لین ایجوکیشن مشن سو سائٹی راجور ی سے فا روق مضطر نے انہیں ” محسن ِ اردو “ ایوارڈ عطا کیااور تحریک بقائے اردو نے شا ل اور مومنٹو پیش کیا۔اس پروگرام کا اہتمام گورنمنٹ کا لج برائے خواتین گاندھی نگر نے مجلہ اعلی تعلیم کے ادارتی بورڈ کے ساتھ مل کر کیا۔پروگرام کی صدارت ریاست کے نامور شا عر عرش صہبائی نے کی جبکہ ایوان صدارت میں فاروق نازکی اور پرتپال سنگھ بیتاب شامل تھے۔ مختلف انجمنوں کے علاوہ پونچھ، راجوری، کٹھوا ،ڈوڈہ ، سا نبہ ، آر ایس پوراسے جموں پہنچے مندوبین نے بھی حصّہ لیا۔اس پروگرام میں محکمہ اعلی تعلیم کے دیگر زبانوں کے مجلوں کے ادارتی بورڈ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔پروگرام میں تحقیقی مجلہ اعلی تعلیم پر پرچہ پیش کرتے ہوئے کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سابقہ صدر اور نامور نقاد پروفیسر جاوید قدوس نے کہا ”یہ مجلہ ریا ست میں محکمہ اعلی تعلیم کی جا نب سے تا ریخی نوعیت کی پہل ہے۔اس سے نہ صرف ریا ست بلکہ عالمی پیما نہ پر ہو رہی اردو تحقیق کے نئے در وا ہو نگے“۔اردو کونسل کی تشکیل کے محرکات اور ریاست میں اردو تحریک کے حوالے سے نامور اردو استاد اور محقق پروفیسرمحمد اسد اللہ وانی نے مدلل پرچہ پڑھا۔ وانی نے کہا کہ کو نسل کا قیا م عوام کے خوابو ں کی تعبیر کی ہے۔ پروفیسرعرفان عارف نے مجلہ کے لئے لکھے گئے گورنر این این ووہرا ،وزیر اعلیٰ محبو بہ مفتی اور وزیر تعلیم و خزانہ سید الطا ف بخا ری کے خصوصی پیغامات بھی پڑھے۔