ریاستوں اور یوٹیز میںجموں وکشمیر سرفہرست|| 1500 اِی خدمات کا ہدف مقرر چیف سیکریٹری کے ہاتھوں 5نئی آن لائن خدمات کا آغاز

 عظمیٰ نیوز سروس

سری نگر//چیف سیکر ٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مختلف سرکاری خدمات کی زیادہ شفافیت اور گھر تک رسائی کے لئے ای۔اقدامات کے ذریعے عام شہریوں کی زندگی کو مزید آسان بنانے کے مقصد سے کل آئی آئی ڈیپارٹمنٹ کے تفصیلی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اُنہوں نے جائزہ کے موقعہ پر آئی ٹی کے مختلف اَقدامات کا بھی آغاز کیا جن میں پانچ نئی آن لائن خدمات عوام کے لئے وقف کرنا ، اوپن گورنمنٹ ڈیٹا ( او جی ڈی ) پلیٹ فارم، سائبر کرائسس مینجمنٹ پلان ( سی سی ایم پی) اور ڈیجیٹل اِنٹرن شپ پروگرام 2.0 کی نقاب کشائی کرنا شامل ہے ۔چیف سیکرٹری نے ریاستوں اور یوٹیز میں سرفہرست مقام حاصل کرنے کا سنگ میل حاصل کرنے کے لئے ٹیم جموںوکشمیر کی کوششوں کی سراہنا کی ۔ چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر کی ٹیم کی کوششوں کی ستائش کی جنہوں نے شہریوں کے لئے دستیاب ای۔خدمات نمبر کے لحاظ سے ریاستوں اور یوٹیز میں سرفہرست مقام حاصل کرنے کا سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ وہ اِی۔

 

خدمات نے تمام محکموں کے کام کاج میں مؤثریت پید ا کی ہے اور یہ جموںوکشمیر اِنتظامیہ کے ’’ بھرشٹاچار مُکت جموںوکشمیر‘‘ کے مقصد کو پورا کرنے میں ایک بہت طاقتور ذریعہ ہے ۔ اُنہوں نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ اِی۔ سروسز کے پورٹ فولیو کو وسعت دینے کے لئے اَپنی کوششیں جاری رکھے ، نئی خدمات کو شامل کرنے کا مشورہ دیا اور 1,500 اِی خدمات تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اِی۔ آفس کے جائزے کے دوران فائلوں کو تیزی سے نمٹانے کے لئے مختلف سرکاری محکموں میں اِی۔ فائلوں کے بیک لاگ کو اُجاگر کرنے والی جامع رِپورٹوں کو مرتب کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے صارفین کی نشاندہی کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو کم فائل ڈسپوزل ریٹ ظاہر کرتے ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے ای۔ آفس آپریشنز میں وائس ٹو ٹیکسٹ کنورٹرس جیسی جدید ٹیکنالوجیوں کو اپنانے پر زور دیا اور ڈیجیٹل ڈی پی آر اور ورچیول ٹورکے اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے بروقت عوامی خدمات کی فراہمی کے حق کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کرنے اور بااختیار بنانے اور شفافیت کو بڑھانے کے لئے اس ماہ کے آخیرسے قبل ای۔سروس کی درخواست جمع کرنے پر لوگوں کو بھیجے گئے ایس ایم ایس میں پی ایس جی اے ٹائم لائن کو شامل کرنے کی ہدایت دی۔دریں اثنا، چیف سیکرٹری نے اوپن گورنمنٹ ڈیٹا( او جی ڈی ) پلیٹ فارم ، سائبر کرائسس مینجمنٹ پلان ( سی سی ایم پی ) او رڈیجیٹل اِنٹرن شپ پروگرام 2.0 کی نقاب کشائی کرتے ہوئے ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف ان اقدامات کو جموںوکشمیر میں بہتر شفافیت کا ثبوت اور نئے افق کی تخلیق قرار دیا۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری آئی ٹی پریرنا پوری نے میٹنگ کو بتایا کہ اِس برس محکمہ ’ ڈیجیٹل اِنٹرن شپ پروگرام 2.0‘ کے تحت تربیت کے لئے 17انٹرنزکا ایک بیچ لے رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد سرکاری خدمات اور عمل کے کام کاج کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لئے ان کی بصیرت کو بہتر بنانا ہے۔کمشنر سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ، سی اِی او جے کے اِی جی اے ، سٹیٹ اِنفارمیٹکس آفیسر ، این آئی سی کے علاوہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے دیگر سینئر اَفسران نے جائزہ میٹنگ اور آغاز ی تقریب میں شرکت کی۔