نئی دہلی//یواین آئی// مرکزی حکومت نے اب تک ملک کے تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں کے لئے ابھی تک 231168480 کووڈ ڈوز فراہم کئے ہیں۔وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے پیر کو بتایا کہ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق اب تک 212238652 ڈوز دیئے جاچکے ہیں اور ان میں وہ بھی شامل ہیں جن کا صحیح استعمال نہیں ہوا ہے ۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاستوں کے پاس اب بھی 1.75 کروڑ یا 1.75،48648 اضافی ڈوزیں ہیں۔ اس کے علاوہ 273970 سے زیادہ ویکسین کی خوراک ریاستوں کو بھیجے جارہے ہیں اور اگلے تین دنوں کے اندر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو موصول ہوجائیں گی۔وزارت نے بتایاکہ "پورے ملک میں ویکسینیشن مہم کے طور پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو کووڈ ویکسین مفت فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت ریاستوں کے ذریعہ ویکسین کی براہ راست خریداری میں بھی مدد فراہم کررہی ہے ۔ ویکسی نیشن ، ٹیسٹ ، ٹریک ، علاج اور روک تھام اور ان کے انتظام کے لئے مرکز کی جامع حکمت عملی کا لازمی جزو ہے ۔