رہنماخطوط کی خلاف ورزی 3865 افرادپر 5,72,435 روپے جرمانہ عائد

 سرینگر//کوروناوائرس کی دوسری لہر کو قابو کرنے کی کوششوں کوجاری رکھتے ہوئے پولیس نے کووِڈ سے بچائو کے رہنماخطوط کی خلاف ورزی کرنے پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار افراد کو گرفتار کرکے دوایف آئی آر درج کئے اور وادی بھر میں 3865 افراد سے 5,72,435  روپے جرمانہ وصول کیا۔کووِڈ- 19رہنماخطوط کی خلاف ورزی کرنے والو ں کے خلاف پولیس کی مہم جاری رہے گی تاکہ وادی میں کورونا گائیڈ لائنز کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔ایک بیان میں پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی طور بھی کووِڈ- 19کے پھیلائو کوروکنے کیلئے جاری رہنماخطوط کی خلاف ورزی نہ کریں۔