رہبر تعلیم ٹیچرس کا احتجاج، ساتواں تنخواہ کمیشن لاگو کرنے کا مطالبہ

سرینگر/سرینگر میں سوموار کو سینکڑوں رہبر تعلیم (آر ای ٹی) اُساتذہ نے اُن کے حق میں ساتواں تنخواہ کمیشن لاگو کرنے کے حق میں مظاہرہ کیا۔وہ اپنی تنخواہیں وزارت انسانی وسائل سے ڈی لنک کرنے کا بھی مطالبہ کررہے تھے۔

احتجاجی اُساتذہ'' جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم'' کے بینر تلے پریس کالونی میں جمع ہوئے اور اپنے چیئر مین فاروق احمد تانترے کی سربراہی میں زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کے مطابق گورنر کے مشیر خورشید گنائی نے اُن کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کے نفاذ کا اعلان کیا تھا لیکن اُس اعلان پر کبھی بھی عمل نہیں ہوا۔

وہ اپنی مستقلی ، ٹائم بائونڈترقی جیسے مطالبات بھی پیش کررہے تھے۔

مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر اُن کے مطالبات دس دسمبر تک پورے نہیں ہوئے تو وہ اُسی روز سرینگر میں احتجاجی دھرنا پر بیٹھ جائیں گے۔