رہبر تعلیم ٹیچرس فورم زون بٹوت کا اجلاس

رام بن// رہبر تعلیم ٹیچرس فورم زون بٹوت کی ایک میٹنگ  ہائی سکول چندرکوٹ میںزیر صدارت زونل صدر بٹوت ظہیر احمد سو ہل منعقد ہوئی، فورم کے ضلع صدر رام بن فاروق رونیال مہمان خصوصی کے طور اور ضلع نائب صدر تیرتھ سنگھ بلوال ذی وقار کے طور پہ موجود تھے، زون بٹوت کے تمام ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی ۔میٹنگ میں رہبر تعلیم ٹیچر س کو پیش آ رہی مشکلات پر بات چیت ہوئی۔مقررین نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اساتذہ کو ہراساں کر رہی ہے ،اساتذہ اور ان کے کنبہ جات فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ضلع صدر فاروق رونیال نے وزیر تعلیم الطاف بخاری سے گذارش کی کہ ان کی تنخواہوں کو جلد واگذار کیا جائے تا کہ اساتذہ اپنے فرائض صیح طور سے انجام دے سکیں اور ایس ایس اے تنخواہ کو ڈی لنک کیا جائے۔فورم کے ریاستی ممبر بہاری لال شرما نے ای وی ایس جو پچھلے چار سال سے اپنی مستقلی کے منتظر ہیں کو آج تک مستقل نہیں کیا گیا انہوں نے سرکار سے گذارش کی ان کو جلد مستقل کیا جائے ،اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی کو لاگو کیا جائے۔فورم ممبران نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت رہبر تعلیم اساتذہ کی مانگوں کو جلد پورا نہیں کرتی ہے تو پوری ریاست میں یکم اپریل سے تالا بند ہڑتال شروع کر دینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔میٹنگ میں جن دیگران نے خطاب کیا ان میں بہاری لال شرما،ارشد احمد ،ھاجی اقبال کٹوچ،جاوید لون ،جیون لال،جاوید شیخ،تنویر مرتضٰی،اتر چند،مجیب الرحمان،فاروق رشید،آنچل سنگھ،مہندر سنگھ،مان سنگھ،رفیق احمد،فاروق احمد،جیا لال،کاکا رام،سلیم احمد،سر جیت سنگھ،شکیل احمد ،انچل سنگھ ،شادی لال،سندور سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔