رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی جانب سے نئے سی ای او کا استقبال

رام بن // رام بن میں نئے چیف ایچوکیشن آفیسر کی تعیناتی پر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم ضلع یونٹ رام بن نے سی ای او عبد الحمید فانی  کے دفتر میں جا کر ان کا استقبال کیا۔فورم ضلع صدر رام بن فاروق احمد رونیال کی قیادت میں فورم وفد نے چیف ایحوکیشن آفیسر کا استقبال کرتے ہوئے انہیں ضلع میں تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقعہ پر فورم کے صوبائی صدر جموں آفتاب ملک نے چیف ایحوکیشن آفیسر کو ر ہبر تعلیم اساتذہ کو مختلف مشکلات اور مسائل سے باخبر کیا۔انہوں نے چیف ایحوکیشن آفیسر کو بتایا کہ وہ انہیں ضلع میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون دینے کے لئے تیار ہیں۔ملک نے کہا کہ جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا نعرہ ہی ہے کہ وہ تعلیم کو عام کر نے کے ساتھ ساتھ غریب بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کرینگے۔اس موقعہ پر چیف ایحوکیشن آفسیر رام بن نے فورم ممبران کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ضلع میں اساتذہ کو درپیش مشکلات اور مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ تندہی اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں اور بچوں کو معیاری تعلیم کے نور سے آراستہ کریں -انہوں نے کہا کہ وہ اساتذہ کے ہر ممکن مسائل کو ضلع میں حل کر نے کے لئے پوری کوشش کریں گے۔اس موقعہ پر فورم ممبران نے التوا میں پڑی ٹائم بونڈ پرموشن فائلز ، ایجوکیشن وایلنٹئر سے بنے رہبر تعلیم اساتذہ کی مستقلی اور میڈ ڈے میلز کی بقایا جات رقومات واگذار کرنے کا مطالبہ کیا۔چیف ایجوکیشن آفیسر نے ان مطالبات کو نوٹ کر کے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر فورم کے ریاستی میڈیا انچارچ مظفر احمد ، ریاستی لیگل ایڈ وائزر اختر عباس ،سینئر ریاستی ممبر بہاری لعل شرما ،ضلع نائب صدر تیرتھ سنگھ ،ضلع جنرل سیکریٹری شفقت نثار ،سعید اللہ کٹوچ ، زونل صدرور بٹوت زہیر سوہل ،بانہال بہار احمد میر ،رام بن سْریندر سنگھ ، جاوید احمد ،وکرم سنگھ کٹوچ ،جیون لعل ،مْراری سنگھ ،سندیپ سنگھ ، مظفر رونیال ،عبد الطیف رونیال و دیگران شامل تھے ۔