رہبر تعلیم فورم کا اجلاس:سبھی اساتذہ سے بھو ک ہڑتال میں شامل ہونے کی اپیل

 پونچھ //پونچھ میں رہبر تعلیم اساتذہ کا ایک اجلاس منعقد ہواجس میں فورم کے ریاستی سینئر وائس چیئرمین نجم جعفری اور ضلع صدر شاہنواز کے علاوہ بڑی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی ۔ یہاں جاری بیان کے مطابق اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ نے ریاستی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ انہیں سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے مطالبات نہ ماننا اس بات کاثبوت ہے کہ انہیں ساتویں تنخواہ کمیشن کے نفاذ کیلئے تذلیل کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ ذہنی طور پر پریشان ہوچکے ہیں اور اب یہ فیصلہ لیاہے کہ مطالبات پورے ہونے تک بھوک ہڑتال کی جائے گی جوجموں میں جاری ہے ۔اس موقعہ پر نجم جعفری اور شاہنواز نے حکومت سے مانگ کی کہ ان کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں نہیں تو وہ جاری بھوک ہڑتال میں شامل ہوجائیں گے اورمطالبات پورے ہونے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔ انہوں نے تمام اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اس بھوک ہڑتال میں شرکت کریں جو جموںکے پریس کلب میں جاری ہے۔اجلاس میں الطاف چوہان ، محمد یوسف ، نیاز کرمانی ، علی مرتضیٰ شاہ ، جاوید خان ، شکیل قریشی ، امیر دین ،شکیل شاہ ، عارف بھٹی ، اعجاز ڈار ،پون شرما، پرویز ڈار ، شاہین ملک وغیرہ بھی موجو دتھے ۔