رہبر تعلیم اساتذہ کشتواڑ کا وفد مشیر بھٹناگرسے ملاقی

کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کے رہبر تعلیم اساتذہ کا ایک وفد لیفٹنٹ گورنر کے صلاحکار راجیو رائے بھٹناگر سے ملاقی ہوا رہبر تعلیم اساتذہ کے جنرل سیکریٹری شیخ مشرف کے ہمراہ علاقہ مڑواہ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ ناصر لون و ظہیر عباس بھی تھے۔ انھوں نے ضلع کشتواڑ و تعلیمی  زون مڑواہ کے مسائل کومشیر کے سامنے اٹھایا جس میں دچھن کے لئے نئے تعلیمی زون کو تشکیل دینا ، پرنسپل عہدے پر کرنا،ہائر اسکینڈری سکول مڑواہ میں پرنسل کی تعیناتی ،دچھن مڑواہ و واڑون میں محکمہ تعلیم کے تمام سرکاری دفاتر میںوی سیٹ وائی فائی کنکشن کی فراہمی ، گورنمٹ ہائی اسکول نواپاچی کو ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ فراہم کرنا ،زیڈ ای او کی اسامی جو سال 2018 سے خالی ہے،اسکو پرکرنا اور دیگر بنیادی مسائل حل کرناشامل تھے۔صلاحکار نے ان تمام امور کی سماعت کی اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ تمام معاملات پر غور کیا جائے اور مناسب کارروائی اور انتظامات ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں گے۔