رہائشی مکان منہدم ہونے سے 1لقمہ اجل

جاوید اقبال

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے سرحدی علاقہ دھراٹی میں ایک رہائشی مکان منہدم ہونے سے ایک شخص لقمہ اجل بن گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہسب ڈویژن کے سرحدی علاقہ دھراٹی میں عبدالرشید اور اُس کی اہلیہ دونوں گھر میں موجود تھے تاہم اس دوران رہائشی مکان کی چھت اچانک منہدم ہو گئی جس کی وجہ سے دونوں ملبے تلے دب گئے ۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اس دوران بچائو کارروئیاں شروع کیں تاہم اس دوران عبدالرشید ملبے تلے آکر لقمہ اجل بن گیا تاہم اُس کی بیوی بچنے میں کامیاب ہو گئی ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متاثر ہ کنبہ کو معاوضہ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ان کو مکان کی تعمیر کیلئے معاونت دی جائے ۔