رگھو ناتھ مندر جموںمیں ماتا باگلا مکھی جینتی منائی گئی

 جموں //یہاں رگھو ناتھ جی مندر کے نٹراج جی مندر میں ماتا باگلا مکھی جینتی  نہایت ہی شان و شوکت سے منائی گئی۔ایک پریس بیان کے مطابق اس سلسلہ میں جے اینڈ کے دھرمارتھ ترسٹ انتظامیہ کے زیر اہتمامایک شاندار مذہبی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ہندو مت کے مطابق ماتا باگلا مکھی دس مہا ودھیائوںمیں سے ایک ہے۔ انہیں پیتامبرا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس مقعہ پر سالانہ استھا پنا دوس اور ماتا مہا کلای اور بھگوان کارتیکا کی پوجا ارچنا بھی انجام دی گئی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان دو دیویوں کی مورتیوں کو چیر مین ٹرسٹی ڈاکٹر کرن سنگھ نے گُذشتہ سال استھاپت کی۔اس موقعہ پر سیکرٹری ،جے اینڈ کے دھرمارتھ ٹرسٹ ڈاکٹر ست پال نے ایک ہون بھی رچایا،جس میں ٹرسٹ کے عملہ نے بھی شرکت کی۔جسکے بعد ماتا باگلا مکھی کی آرتی کی گئی ۔بعد ازاں ایک بھنڈارہ بھی منعقد کیا گیا اور عقیدت مندوں میں پرشاد بانٹی گئی۔رگھو ناتھ جی مندر کے ایڈمنسٹریٹر درشن شرما اور سول سوسائٹی کے ممبران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔