رَن فار پیس میراتھن کل

سرینگر//جموں و کشمیر پولیس 2ستمبر کو شہر میں ’ رن فار پیس ‘کشمیر میراتھن 2018 کا انعقاد کررہی ہے ۔ یہ میراتھن لیک ویو پولیس گالف کورس سے لے کر سعیدہ کدل تک ہوگا۔میراتھن صبح پانچ بجے شروع ہوگا اورساڑھے9بجے اختتام پہنچے گا۔اس سلسلے میں محکمہ ٹریفک نے شہر کے کئی روٹوں کو ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بڈیاری چوک سے نشاط تک بیلوارڈ اور رام منشی باغ سے گرینڈ پیلس اور نشاط تک کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ہارون ،شالیمار ،نشاط اور ملحقہ علاقوں سے لال چوک آنے والی گاڑیوںکوفور شور روڈ اور حضرت بل کا روٹ اختیار کرنا ہوگا ۔لال چوک ،ڈلگیٹ اور دیگر علاقوں سے ہارون ،شالیمار اور نشاط جانے والی گاڑیوں کو نائو پورہ ،خیام ،رعناواری اور حضرت بل کا روٹ اختیار کرنا ہوگا۔