روہنگیا کیلئے بنگلہ دیش کی کوشش میں اقوام متحدہ مدد کرے گا

اقوام متحدہ// اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی اور اس کے اتحادی آئندہ مانسون کے دوران روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے بنگلہ دیش کی کوششوں میں مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔اقوام متحدہ کے برائے پناہ گزین ہائی کمشنر کے ترجمان آندریز مہیسک نے کل یہاں سے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوے کہاکہ ممکنہ طوفان اور منفی موسمی حالات بنگلہ دیش میں کاکس بازار ضلع کی نہایت بھیڑ بھاڑ والی بستیوں میں روہنگیا مسلمانوں کو سنگین خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے کٹاپ لانگ اور بلوکھلی میں کم از کم ایک لاکھ سے زائد میانمار کے روہنگیا پناہ گزین رہتے ہیں۔