روہت کنسل کاکسٹمرکم سولیوشن سینٹر بمنہ کا معائینہ

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری محکمہ بجلی و اطلاعات روہت کنسل نے کل یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں وکشمیر پی ڈی ڈی کے آئی ٹی اور کمیونکیشن شعبوں کو مستحکم بنانے اور بجلی شعبے کی توسیع کے لئے جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں جموںوکشمیر پی ڈی ڈی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عمل آوری سے متعلق مختلف معاملات پر مفصل غور و خوض ہوا اور آر اے پی ڈی آر پی ، ایس سی اے ڈی اے / ڈی ایم ایس ، آر ٹی ۔ ڈی اے ایس ، سمارٹ میٹروںکی تنصیب ، اے ا یم سی ، صارف دوست کسٹمرکیئر اور بلوں کی تیاری سے متعلق معاملات کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کی پیش رفت پر بھی زیر بحث لائے گئے ۔روہت کنسل نے متعلقہ حکام کو جموںوکشمیر میں بجلی کی ترسیل لانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے اِستفادہ کرنے کے لئے کہا اور اُنہوں نے انجینئروں کو صارف دوست انفارمیشن ٹیکنالوجی ماڈیول تیار کرنے کے لئے کہا تاکہ  بجلی کی بلوں کی بروقت تیاری اور فراہمی میں بہتری لائی جاسکے ۔ دوران میٹنگ پرنسپل سیکرٹری کو جانکاری دی گئی کہ بجلی کی ترسیل میں بہتری لانے کے لئے متعدد اقدامات اُٹھائے گئے ہیں اور بجلی کی بلوں کی تیاری اور فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے دوران میٹنگ میں بتایا گیا کہ مختلف سکیموں کے تحت دو اضلاع میں زیر تعمیر کام تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔میٹنگ میں کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد اعجاز ، سیکرٹری (ٹیکنیکل) بشیر احمد ڈار ، چیف انجینئر  تقسیم کاری اعجازاحمد ڈار ، سی ای ٹرانسمیشن حشمت قاضی ، سی ای پروجیکٹس جاوید یوسف اور سی ای ، ایم وائی بابا کے  علاوہ نوڈل آفیسر سمارٹ میٹرنگ ، سی ای او ، آئی ٹی اینڈ سی بمنہ موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے کسٹمر سولیوشن سینٹر ۔ ڈیٹا سینٹر کا معائینہ کر کے وہاں جاری کام کاج کا جائزہ لیا۔