روہت شرما کے 9000ٹیسٹ رن مکمل

یو این آئی

رانچی// ہندوستان نے جے ایس سی اے گراؤنڈ، رانچی میں کھیلے گئے چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کل انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 3-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرتے ہوئے 2012 کے بعد ہندوستانی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز نہ ہارنے کے اپنے ریکارڈ کوبرقرار رکھا۔یہ 2012 کے بعد گھر پر ہندوستان کی لگاتار 17ویں ٹیسٹ سیریز جیت ہے ۔ اب ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں ٹیسٹ میچ دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا لیکن اس کا سیریز کے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف اب تک 136 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے اس نے 35 جیتے ، 50 ڈرا ہوئے جبکہ انگلینڈ نے 51 میچ جیتے ہیں۔ ہندوستان نے گھرپر انگلینڈ کے خلاف 69 ٹیسٹ میچوں میں یہ 25 ویں جیت درج کی، اس دوران ہندوستان کو 15 ٹیسٹ میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور 18 ٹیسٹ میچ ڈرا ہوئے ۔