نئی دہلی// ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرین سیمی کو لگتا ہے کہ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں سے سب سے بہتر نکلنے کی قابلیت کے معاملے میں ہندوستان کے اس سینئر بلے باز کو عظیم کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے برابر ہی رکھا۔ پانچ بار انڈین پریمیئر لیگ کا خطاب جیتنے والی ٹیم کے کپتان روہت شرما اب فٹ ہوچکے ہیں اور چھ فروری سے احمد آباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہو رہی ا?ئندہ تین ونڈے اور تین ٹی20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں ہندوستان کی محدود اووروں کی ٹیم کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔بی سی سی آئی نے وراٹ کوہلی کو ونڈے کپتانی سے ہٹا دیا تھا، جس کے بعد روہت شرما کو کپتان بنایا گیا۔ ڈیرین سیمی نے ’لیجنڈس لیگ کرکٹ‘ کے موقع پر کہا، ’وراٹ کوہلی میدان پر اپنی کارکردگی میں شاندار رہا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس سے ٹیم متاثر ہوگی‘۔ انہوں نے کہا، ’روہت شرما ممبئی انڈینس کے ساتھ شاندار کپتان رہا ہے، جو بہت ترغیب دینے والے کپتان ہیں۔ میں نے آئی پی ایل میں اسے ممبئی کی کپتانی کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ وہ جیت درج کرنے والے کپتانوں جیسے ایم ایس دھونی، (گوتم) گمبھیر… کے ساتھ شامل ہے۔ 38 سال کے اس کھلاڑی نے کہا، ’یہ سبھی کھلاڑی اپنی ٹیم کے ساتھیوں سے اچھی کارکردگی کرا سکتے ہیں۔ یہ کپتان نتیجے کے ساتھ ٹرافیاں بھی جیتتے ہیں۔ میں ہندوستانی کرکٹ کے بارے میں فکر مند نہیں ہوں۔ یہ محفوظ ہاتھوں میں ہے‘۔ ڈیرن سیمی نے 2021 میں چنئی سپر کنگس کو چوتھا آئی پی ایل خطاب جیتنے والے کپتان دھونی کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا، ’دھونی جیسے کھلاڑی کو دیکھئے۔ اس نے پورے سیشن میں زیادہ اچھا نہیں کیا، لیکن ٹیم کو جب پلے آف میں اس کی ضرورت تھی تو اس نے دھمال کردیا‘۔ مہندر سنگھ دھونی نے گزشتہ سیشن کے سیمی فائنل میں دہلی کیپٹلس کے خلاف آخری اوور میں تین چوکے لگاکر چھ گیندوں میں ناٹ آوٹ 18 رن بناکر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ آئندہ سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈیرین سیمی نے کہا کہ ہندوستان کے لئے کیرون پولارڈ کی قیادت والی ٹیم کے خلاف چیزیں آسان نہیں ہوں گی۔یو این آئی
روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی کرکٹ محفوظ ہاتھوں میں
