سرینگر// حکومت نے مرکزی زیر انتظام خطے میں روڑ مینٹیننس(سڑک دیکھ ریکھ) پالیسی2021 میں یوٹی سطح قائمہ کمیٹی کے قیام کو چیف سیکریٹری کی سربراہی میں منظوری دی۔ جنرل ایدمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا’’ جموں و کشمیر روڈ مین ٹیننس پالیسی 2021کے لحاظ سے، مختلف سڑکوں کی دیکھ بھال کیلئے فنڈز کے سالانہ مختص کرنیکا فیصلہ کرنے کیلئے، یوٹی سطح کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی تشکیل کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ اس8رکنی قائمہ کمیٹی کی کمان جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری کو سونپی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں محکمہ خزان کے انتظامی سیکریٹری، محکمہ تعمیرات عامہ کے انتظامی سیکریٹری، ڈیولپمنٹ کمشنر ورکس، محکمہ تعمیرات عامہ جموں کے چیف انجینئر،محکمہ تعمیرات عامہ کشمیر کے چیف انجینئر، وزیر اعظم دیہی سڑک یوجنا(پی ایم جی ایس وائی) کشمیر کے چیف انجینئر اور انکے جموں کے ہم منصب کمیٹی کے ممبران کے طور پر کام کریں گے۔ اس قائمہ کمیٹی کوسڑکوں کے نیٹ ورکس کے مختلف زمروں کی دیکھ بھال کیلئے فنڈز کی سالانہ مختص کرنے کا فیصلہ اوردرکار فنڈز اور سڑکوں کی دیکھ ریکھ کیلئے دستیاب فنڈز کے درمیان فرق کو کم کرنے کیلئے اضافی فنڈز کو اکٹھا کرنے کے راستوں کی تلاش کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔
روڑ مینٹیننس پالیسی 2021 | یو ٹی سطح پر قائمہ کمیٹی کے قیام کو منظوری
