روڈ سیفٹی ہفتہ؛ ڈوڈہ میں کلچرل پروگرام کا اہتمام

ڈوڈہ //’سڑک سورکھشا جیون رکھشا کے عنوان کے تحت روڈ سیفٹی ہفتہ کے دوسرے روز ایم وی ڈی کی جانب سے ڈوڈہ میں منگل کے روز ایک کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا اہتمام اے آر ٹی او راجیش کمار نے کیمونٹی ہال ڈوڈہ میں کیا جبکہ ڈی ڈی سی انشل گارگ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے، جبکہ ایس ایس پی شبیر احمد ملک ،ڈی ایس پی او ڈوڈہ اور ایس پی آپریشنز رویندر پال سنگھ مہمان ذی وقار تھے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اے آر ٹی او نے کہا ک کلچرل پروگرام منعقد کرنے کامقصد لوگوں کو گانے اور ڈرامہ کے ذریعہ سے روڈ سیفٹی کی اہمیت سے باخبر کرنا تھا ۔اس موقعہ پر ڈی سی نے کہا کہ ہمیں گاڑیاں چلاتے ہوئے تمام روڈ سیفٹی کے اقدام کو اپنا ہوگا ،جو نہ صرف ہماری زندگی کی سلامتی کے لئے اہم ہیں بلکہ دیگرلوگوںکی سلامتی کے لئے بھی۔متعدد مہمانوں نے بھی روڈ سیفٹی کے بارے میں جانکاری دی۔ایم وی ڈی ڈوڈہ کے اہلکاروں اور افسروں،ڈی آئی او ڈوڈہ محمد اشرف، سی پی ڈی او ڈوڈہ ، میجر 10 RR،پریذیڈنٹ میونسپل کمیٹی ڈوڈہ ودیگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔بعد ازاں ، انعامات کی تقسیم کاری کی ایک تقریب منعقد کی گئی ،جس میں اے آر ٹی او ڈوڈہ نے مہمان خصوصی کو مومینٹو پیش کیا،ڈی سی نے شرکا میں انعامات بھی تقسیم کئے۔