سرینگر//بانڈی پورہ کے منی سیکریٹریٹ میں روڑ سیفٹی ریلی کو ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے جھنڈی دکھا کر بانڈی پورہ کے مختلف بازاروں کی طرف روانہ کردیا ۔ریلی میں بھاری تعداد میں طلبہ وطالبات نے شرکت کی جو اے آر ٹی اودفتر بانڈی پورہ نے آرگنائز کی تھی۔ریلی منی سیکریٹریٹ سے روانہ ہوکر بانڈی پورہ کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے نوپورہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ہے۔ریلی مین شامل شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر لیکر اٹھارکھے تھے۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ریلی میں شامل طلبہ وطالبات سے مخاطب ہوکر کہا کہ روڈ سیفٹی مہینہ کا مقصد لوگوں کو جانکاری فراہم کرتا ہے کہ گاڑی چلاتے وقت ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں۔ادھر روڈ سیفٹی ماہ کے تحت ضلع کپوارہ میں جمعرات کو ایک پروگرام منعقد ہواجس میں اے آر ٹی او نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ ٹریفک قوانین پر من و عن عمل کریں ۔ اس موقع پر اے آر ٹی او کپوارہ نے محکمہ سے وابستہ افراد خصوصاً ڈرائیور حضرات اور عوام کو روڈ سیفٹی سے آگاہ کیا ۔اس پروگرام میں موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ نے بھی شرکت کی اور عوام سے خطاب کرکے سڑک حادثات سے بچنے کی تلقین کی۔ اس سلسلے میں ڈرائیوروں اور عوام کیلئے ایک روزہ جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اے آر ٹی او مختار احمد نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال نہ کریں ۔جانکاری کیمپ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مشمولات سی این ایس
روڈ سیفٹی مہینہ: کپوارہ اور بانڈی پورہ میں پروگرام
