روپیہ9 پیسے ٹوٹا

دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر میں رہنے والی تیزی اور خام تیل کی مضبوطی سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ بدھ کو نو پیسے پھسل کر 75.72 روپے فی ڈالر پر آگیا۔گزشتہ کاروباری دن پر 10 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 75.63 روپے فی ڈالر پر بند ہونے والا روپیہ آج شروع سے ہی دباؤ میں رہا۔ یہ 14 پیسے کی کمی کے ساتھ 75.77 روپے فی ڈالر پر کھلا۔