روٹری کلب کے زیر اہتمام طبی کیمپ

 راجوری//روٹری کلب راجوری نے اس بات کادعویٰ کیاہے کہ راجوری ہسپتال میںایک میگاکیمپ منعقد کرکے 146افراد کی آنکھوں کی جراحی کروائی گئی ۔کلب کے مطابق یہ کیمپ آئی ہسپتال اودھمپور کے تعاون سے منعقد ہواجس دوران ضلع ہسپتال کے اندر 146افراد کی آنکھوں کا مفت میںآپریشن کیاگیا ۔کلب کے مطابق اس دوران نویں جماعت کی ایک طالبہ کی آنکھوں کا آپریشن بھی کیاگیا جس کی بینائی مکمل طور پر متاثر تھی جو اب آسانی سے پڑھائی کرسکے گی ۔کلب کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری اور ہسپتال انتظامیہ کاتعاون کیلئے شکریہ اد اکیاہے ۔کلب کے چیئرمین ڈی این شرما بھی ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ موجود تھے اورانہوںنے کہاکہ آئندہ بھی اس طرح کے کیمپ منعقد ہونگے ۔یہ کیمپ کلب کے صدر لو کیش بخشی کی نگرانی میں منعقد ہوا جبکہ اس موقعہ پر کے کے لنگر ، امردیپ ، راکیش گپتا، روہت گپتا، امردیپ سنگھ ، اشیش لنگر، سیکریٹری امیش شرما، شکور ملک ، پربودھ شرما، نونیت بھاری ، سنجے پوری ، رفیق میر ، سبھاش شرما اور انکر گپتا بھی موجو دتھے ۔