روٹری کلب کے زیراہتمام آنکھوں کی جانچ کیمپ منعقد

جموں//روٹری کلب جموں نے سچدیوا نیترالیہ کے اشتراک سے چٹھامیںآنکھوں کے مفت معائنہ اور آنکھوں کاعطیہ دینے سے متعلق بیداری کیمپ کاانعقاد کیاگیاجس کاعنوان ’بینائی کاتحفہ ‘‘ رکھاگیاہے۔ یہ کیمپ گورودوارہ صاحب چٹھا میں منعقدکیاگیاجس کی نگرانی ڈاکٹرسنیل کمارساہنی صدرروٹری کلب جموں نے کی۔اس دوران کیمپ میں چٹھااورگردونواح مثلاً بوہڑکیمپ، لوئرگاڈی گاڈ کے لوگوں نے آنکھوں کامفت معائنہ کروایا۔اس دوران سچدیوا نیترالیہ کی آپتھامولوجسٹس اورپیرامیڈیکل سٹاف نے مریضوں کامعائنہ کرکے انہیں صلاح مشوروں سے نوازہ ۔اس کے علاوہ لوگوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں ۔اس دوران کچھ مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن بھی تجویز کئے جائیںگئے جن کیلئے رورٹری کلب اورسچدیوا نیترالیہ مشترکہ امدادکریں گے۔تفصیلات کے مطابق دوسوسے زائد مریضوں نے اپنی آنکھوں کامعائنہ کرایا جن کامعائنہ آپتھامولوجسٹ اورسی ای او سچدیوا نیترالیہ کے ماہرڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈاکٹرسنجے سچدیو کی موجودگی میں کیا۔اس دوران بتایاگیاکہ بی پی ایل مریضوں کاعلاج مفت کرایاجائے گا۔سنیل کمارساہنی نے کہاکہ جموں میں روٹری کلب کی جانب سے ایسے کیمپوں کاانعقادکیاجارہاہے تاکہ دیہی اورغریب لوگوں کوبھی علاج ومعالجہ کی بہترسہولیات دستیاب کرائی جاسکیں۔اس موقعہ پر روٹری آئی بنک ہوشیارپورکے ڈاکٹروں نے بھی مریضوں کوصلاح مشورے دیئے۔اس موقعہ پر لوگوں کو اہم جانکاری دینے والوں میں ڈاکٹر نونیت گپتاکلب سیکریٹری، پریم شنکر سنگھ ، ہربنس سنگھ ، دیپک بابو، ڈاکٹرگوربھ ویدودیگران شامل تھے۔