میڈرڈ// ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سپر اسٹار رونالڈو ہسپانوی لیگ کے میچ میں زخمی ہو گئے اور ان کا زخمی ہونا بھی ایک بڑی خبر بن گیا۔جہاں ایک طرف ان سے اظہار ہمدردی کیا جارہا ہے ، وہیں دوسری جانب انہیں مذاق کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ۔دراصل میچ کے دوران انہیں حریف کھلاڑی کی کک لگی اور سر سے خون بہنے لگا،اس دوران رونالڈو نے فوری طور پر ٹیم ڈاکٹر کا موبائل فون لیا اور خود کو دیکھنے لگے ۔ان کی اس حرکت پر سوشل میڈیا میں ان کا مذاق بن گیا اور کہا گیا کہ وہ اپنا چہرہ دیکھ رہے تھے کہیں چوٹ سے خراب تو نہیں ہوا۔اس کے بعد وہ میدان سے چلے گئے ان کی ٹیم نے ڈیپوٹیوو لا کوروناکو 1۔7 سے مات دی اور رونالڈو نے 2 گول اسکور کیے ۔یو این آئی ۔
رونالڈو ہسپانوی لیگ کے میچ میں زخمی
