ابوظہبی، 17 دسمبر (یو این آئی) فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کے دوسرے ہاف میں کئے گئے واحد میچ فاتح گول کی بدولت ریال میڈرڈ نے جنوبی امریکہ کے چمپئن برازیل کلب گریمیو کو 1۔0 سے شکست دے کر فیفا کلب ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا اپنا خطاب برقرار رکھا ہے ۔الجزیرہ کو 2۔1 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی ریال میڈرڈ کی ٹیم پہلے ہاف تک ایک بھی گول نہیں کر پائی۔لیکن اس کے کرشمائی فارورڈ اس سال باوقار 'بیلن ڈی اور ' خطاب جیتنے والے رونالڈو نے میچ کے 53 ویں منٹ میں شاندار گول کر ریال کو میچ میں 1۔0 کی برتری دلائی ۔ریال کی ٹیم نے اس برتری کو آخری وقت تک برقرار رکھا اور مسلسل دوسری بار فیفا کلب ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔اس خطابی جیت کے ساتھ ہی ریال کی ٹیم پہلی ایسی ٹیم بن گئی ہے جس نے ٹورنامنٹ میں اپنا خطاب برقرار رکھا ہے ۔32 سالہ رونالڈو کا ریال میڈرڈ کی جانب سے اس سال 20 میچوں میں یہ 15 واں گول تھا۔ وہیں ٹورنامنٹ میں ان کا یہ ساتواں گول تھا۔ریال میڈرڈ کی ٹیم اس سال پانچ خطاب جیت چکی ہے ۔ریال کی ٹیم نے اس سے پہلے لا لیگا، چمپئنز لیگ، یوئیفا سپر کپ اور ہسپانوی سپر کپ ٹائٹل جیتے ہیں۔یواین آئی
رونالڈو کے گول سے ریال میڈرڈ نے خطاب برقرار رکھا
