رونالڈو کے چار گول سے ریال کی آسان جیت

 میڈرڈ/ سرکردہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ہسپانوی لیگ میچ میں گیرونا کے خلاف چار گول کرتے ہوئے ریال میڈرڈ کو 6۔3 سے آسان فتح دلا دی۔پرتگالی فٹبالر نے پہلے ہاف میں ایک گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں تین گول داغ دیئے جس کے ساتھ ان کے ہر مقابلوں کو ملا آخری 11 میچوں میں 21 گول ہو گئے ہیں۔رونالڈو نے یہاں بیرنابیو اسٹیڈیم میں ہوئے میچ میں لوکاس وازکویز کے گول میں بھی مدد کی۔ریال کیلئے دیگر گول گیراتھ بیل نے کیا۔رونالڈو نے میچ میں پہلے ھاف میں ٹونی کرس کے پاس پر 11 ویں منٹ میں پہلا گول کر دیا۔
 دوسرے ہاف میں انہوں نے 47 ویں اور 67 ویں منٹ میں اپنا تیسرا گول داغا۔انہوں انجر¸ ٹائم میں کرس کے پاس پر اپنا چوتھا گول کیا۔اسٹار فٹبالر نے 59 ویں منٹ میں لوکاس کے گول میں تعاون کیا جبکہ بیل نے 86 ویں منٹ میں ریال کیلئے گول داغا۔گیرونا کے لئے کرسٹین ستان¸ نے دو گول کئے ۔انہوں نے پہلے ہاف میں گول کرنے کے بعد 67 ویں منٹ میں دوسرا گول ہیڈر سے کرکے اسکور 4۔2 کیا۔وہیں دفاعی کھلاڑی ریمیریز نے 88 ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔رونالڈو نے اپنے آخری آٹھ میچوں میں کم از کم ایک گول کیا ہے ۔ان کے نام ابھی لیگ فہرست میں 22 گول درج ہوگئے ہیں جو بارسلونا کے لوئیس سواریز کی طرف سے ایک زیادہ ہے جبکہ وہ ارجنٹائن کے لیونل میسی سے تین گول پیچھے ہیں جو لیگ میں سب سے زیادہ گول کے معاملے میں سب سے اوپر آ گئے ہیں۔میڈرڈ کے دفاعی کھلاڑی فرنانڈیز نے کہا کہ رونالڈو کمال کے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے پھر ثابت کر دیا کہ وہ سب سے بہتر ہیں۔میڈرڈ کی یہ تمام مقابلوں میں مسلسل چوتھی جیت بھی ہے جس نے دوبارہ والنسیا کو شکست دے کرتیسرا مقام حاصل کر لیا ہے ۔گزشتہ چمپئن کا اب دوسری جگہ کی ایٹلیٹکو میڈرڈ سے چار پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے جسے دیگر میچ میں ولاریل سے 1۔2 سے ہار کھانی پڑی۔میڈرڈ اب لیگ کی سب سے اوپر کی ٹیم بارسلونا سے 15 پوائنٹس پیچھے ہے جس نے کیمپ نو اسٹیڈیم میں اتھلیٹک بلبا¶ کو 2۔0 سے شکست دی۔یو این آئی