رونالڈو باپ بننے کے بعد بدل گئے

میڈرڈ/ (یو این آئی ) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انکشاف کیا ہے کہ خاندان ان کیلئے اہم ترین ہے اور وہ باپ بننے کے بعد بالکل بدل گئے ہیں ۔ ان کی شخصیت میں بہت نرمی آگئی ہے ۔ایک انٹرویو میں رونالڈو نے کہا کہ بچوں کی آمد نے میری زندگی کو ا نئی جہتوں سے روشناس کرایا ہے ۔ میں نے محبت کرنا سیکھا ہے ، جس سے متعلق میں اس سے قبل جانتا تک نہیں تھا۔خیال رہے کہ رونالڈو چوتھی بار باپ بننے والے ہیں، انہوں نے تصدیق کی ہے ان کی دوست چند ہفتوں میں بیٹی کو جنم دینے والی ہیں۔