رومیش اروڑہ کی صدارت میں ڈی آر ایس سی ۔میٹنگ منعقد

 سرینگر / قانون ساز کونسل کی محکمہ جاتی سٹینڈنگ کمیٹی (ڈی آر ایس سی ۔IV) کی ایک میٹنگ یہاں ایم ایل سی رومیش اروڑہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کلہم کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ارکان قانون سازیہ علی محمد ڈار، سیف الدین بٹ اور وبود ھ گپتا نے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران سولر انرجی ، ڈیلی ویجروں کی ملازمت میں باقاعدگی بالخصوص اُن ملازموں کی جو سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں کام کر رہے ہیں کے بارے میں سیر حاصل بحث ہوئی۔کمیٹی نے ریاست میں موجودہ بجلی نظام پر غور و خوض کیا بالخصوص شعبہ جموں میں گرمائی موسم کے دوران اور صوبہ کشمیر میں سردیوں کے دوران بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر اروڑہ نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ( ای) پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اجے گپتا کو اس سلسلے میں رِپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔کمیٹی نے چیف انجینئر ایم اینڈ آر  ا ِی وِنگ جموں اشونی گپتا کو نئے ٹرانسفارمر کو نصب کرنے کے بارے میں رِپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران اروڑہ اُمید ظاہر کی کہ محکمہ بجلی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بجلی کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔ڈیولپمنٹ کمشنر پاور اصغر علی مجاز ، سپیشل سیکرٹری کونسل سیکرٹریٹ محمد اشرف وانی ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون ساز کونسل علی محمد راوت اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔