عظمیٰ نیوزسروس
جموں//کمشنر سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی سوربھ بھگت نے جموں وکشمیر اَنرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (جے کے اِی ڈی اے ) کے زیر اہتمام روف تاپ سولر پاور پلانٹس کو فروگ دینے کے لئے منعقدہ کاروباری مواقع سمینار سے خطاب کیا۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ اِس تقریب میں جموں کے دکانداروںنے شرکت کی اور اِس کا مقصد مرکزی حکومت کی گرڈ سے منسلک روف ٹاپ سولر پاور سکیم مرحلہ ۔دوم کی عمل آوری میں بالخصوص جموںوکشمیر کے رہائشی سیکٹرکے لئے تیزی لانا تھا۔کمشنر سیکرٹری نے شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے جے ایند کے اِی ڈی اے کے ذریعے 100 میگاواٹ روف ٹاپ سولر پاور کی تنصیب کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے محکمہ کے عزم کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون بالخصو ص آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک کے پرنسپلوں کو شامل کرنے پر زور دیا۔اس بات چیت کا مقصدوینڈروںکے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینا ہے جس کا مقصد نہ صرف سولر اَنرجی شعبے کو ترقی دینا ہے بلکہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرنا ہے۔سوربھ بھگت نے اس سکیم سے 8,000 سے 10,000 روزگار پیدا کرنے کے منصوبے کا خاکہ پیش کیابالخصوص آئی ٹی آئی طلبأ کے لئے جنہوں نے حال ہی میں سوریہ مترا سکل ڈیولپمنٹ پروگرام میں داخلہ لیا ہے۔اُنہوں نے ورینڈروں کے لئے ان طلبأ کو تربیت دینے اور ان کی کمپنیوں میں ملازمت کرنے کے منفرد موقع کی وضاحت کی جس سے ہنر مندی کی ترقی اور روزگار دونوں میں حصہ لیا جاسکتا ہے۔کمشنر سیکرٹری نے شہریوں کے لئے بجلی کے بلوں میں کمی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صاف توانائی کے فروغ سمیت اس سکیم کے وسیع تر فوائد پر زور دیا۔سوربھ بھگت نے جموں شہر میں تقریباً 50,000 گھرانوں میں 100 میگاواٹ کی روف ٹاپ سولر اَنرجی نصب کرنے کے عزم کو اعادہ کرتے ہوئے اِختتام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سکیم اپنی پرکشش خصوصیات کے ساتھ اور بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے باوجود خطے کے لئے دیرپا ترقی کی روشنی کے طور پر کھڑی ہے۔