روس-یوکرین کے معاملے پر بھارت ‘غیر مستحکم : بائیڈن

واشنگٹن//امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے معاملے پر کواڈ ممالک کے درمیان ہندوستان کچھ حد تک مستحکم نہیں ہے۔ پیر کو سی ای اوز کے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر بائیڈن نے کہاکہ ان کی جارحیت کے جواب میں ہم نے نیٹو اور بحرالکاہل میں ایک متحدہ محاذ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کواڈ ممالک میں کچھ غیر مستحکم ہے، لیکن جاپان بہت مضبوط رہا ہے اور آسٹریلیا بھی۔ پیوتن کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے نیٹو اور بحرالکاہل میں ایک متحدہ محاذ پیش کیا۔ دریں اثنا، پینٹاگون نے روسی فوج پر یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام لگایا ہے کیونکہ کریملن نے تنازع کے دوران اندھا دھند حملے شروع کیے تھے۔ایک پریس بریفنگ میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ ہم واضح طور پر دیکھ رہے ہیں کہ روسی فوج جنگی جرم کا ارتکاب کر رہی ہے اور ہم اس کے ثبوت اکٹھے کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور ہم اس تفتیشی عمل میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔