روس یوکرین جنگ منموہن نے مودی کے کردار کی تعریف کی

یو این آئی

نئی دہلی// سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے روس یوکرین جنگ کے ماحول میں ہندوستان کے کردار کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی دونوں ممالک سے امن کی اپیل کرتے ہوئے اپنے مفادات کو اولیت پر رکھتے ہوئے درست کام کیا ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے ایک انگریزی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب دو یا دو سے زیادہ ممالک کے درمیان کشیدگی ہوتی ہے تو اکثر دوسرے ممالک پر ایک ملک کا انتخاب کرنے کا دباؤ ہوتا ہے۔ یہ صورت حال بہت مشکل ہے لیکن مودی نے اس پیچیدہ صورتحال میں اپنے ملک کو زیادہ اہمیت دینے کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی خودمختاری کی حفاظت کی ہے اور یہ ان کے لیے بطور وزیر اعظم صحیح کردار تھا۔ انہوں نے کہاکہ’’میرے خیال میں ہندوستان نے امن کی اپیل کرکے اور اپنے خود مختار اور اقتصادی مفادات کو اولیت دے کر صحیح کام کیا ہے۔ روس یوکرین تنازعہ اور چین اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے عالمی نظام میں کافی تبدیلی آئی ہے اور اس ماحول میں بھارت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مشکل ماحول کے درمیان قومی مفاد میں مودی کے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کی ساکھ بڑھی ہے۔ “روس یوکرین جنگ کے تناظر میں نئے عالمی نظام کو چلانے میں ہندوستان کا کردار اہم ہے اور ہندوستان نے اس تنازعہ کے درمیان اپنے مفادات کو اہمیت دیتے ہوئے امن کی اپیل کرکے صحیح کام کیا ہے۔