روس یوکرین جنگ:طیاروں کی مرمت کے پلانٹ پرکروزمیزائل حملہ

کیف//روسی میزائلوں نے جمعہ کی صبح لیف میں ہوائی جہاز کی مرمت کرنے والی فیکٹری پر حملہ کیا۔ میئر آندرے ساڈووی نے بتایا کہ ‘‘طیاروں کی مرمت کرنے والی فیکٹری پر کئی میزائل داغے گئے جو لفیف ہوائی اڈے کے قریب ہے اور یہ فیکٹری میزائل حملوں میں تباہ ہو گئی۔’’انہوں نے فیس بک پر بتایاکہ "روسی میزائل طیارے کی مرمت کرنے والی فیکٹری پر فائر کیے گئے ۔ فیکٹری کا آپریشن پہلے ہی روک دیا گیا تھا، اس لیے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔"اس سے پہلے انہوں نے کہاکہ "میزائل لفیف ہوائی اڈے کے قریب کے علاقے میں فائر کیے گئے تھے ۔ میں اصل مقام کے بارے میں نہیں بتا سکتا، لیکن یہ یقینی طور پر ہوائی اڈہ نہیں ہے ۔ موٹر ٹرانسپورٹ کمپنی کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ ہم بعد میں مزید تفصیلات بتا سکیں گے ۔"ادھریوکرین کی ایمرجنسی سروس نے جمعہ کو بتایا کہ کیف کے پوڈیلسکی ضلع میں ایک رہائشی عمارت پر راکٹ فائر ہونے کے بعد آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ رپورٹ کے مطابق ایجنسی نے کہا کہ راکٹ کے ایک پانچ منزلہ عمارت سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق 12 افراد کو بچایا گیا اور 98 افراد کو عمارت سے محفوظ نکالا گیا ہے ۔ اس درمیان روس نے لیویوکی جانب چھ میزائلیں داغی۔ یوکرین کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ یہ میزائل بحیرہ اسود پر جنگی طیاروں سے فائر کیے گئے کروز میزائل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام سے دو میزائل کو فضا میں ہی مار گرائے گئے ۔