روس یوکرین تنازع

کیف //روس کے حملے کے بعد یوکرین میں تیسرے روز بھی لڑائی جاری ہے اور اب لڑائی دارالحکومت کیف کی گلیوں تک پہنچ گئی ہے۔یوکرین کی ملٹری کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے بحر اسود سیکلیبر کروز میزائل داغے جبکہ یوکرین کے صدارتی دفترکے مشیر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یوکرین کے شہروں خیر سون، میکولیف اور اڈیسا کے قریب لڑائی جاری ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف کے وسطی علاقے میں شیلنگ جاری ہے جبکہ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑائی اب دیگر شہروں سے ہوتی ہوئی دارالحکومت کیف کی سڑکوں تک پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے  مطابق روس نے دارالحکومت کیف میں زولینی ائیرپورٹ اور سیوستوپول اسکوائر کیقریب رہائشی عمارت کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیف میں صدارتی دفتر کے سامنے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔: یوکرین نے روس کے3500 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کی فوج نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کیخلاف جنگ میں شریک 3500 روسی فوجیوں کوہلاک اور200 کوگرفتارکرلیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج نے اب تک  روس کے 14 طیارے،8 ہیلی کاپٹرز مارگرائے جبکہ 102 ٹینک تباہ کردئیے ہیں۔یوکرینی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔ کیف کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی ا?وازیں سنائی دے رہی ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پربحرہ احمر سے میزائل حملہ کیا گیا۔