روس کا اہم یوکرینی فوجی اڈے پر حملہ| 70 ہلاکتوں کا دعویٰ

 
کیف//روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں تنائو مسلسل بڑھ رہا ہے۔ جس سے درجنوں ہلاکتوں کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے، 
 
منگل کو روس کے فوجی حملے میں 70سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے۔ روسی فوجیوں نے اوختیرکا میں واقع فوجی اڈے کو توپ سے نشانہ بنایا تھا۔ یہ علاقہ شہر خار کیف اور کیف کے درمیان واقع ہے۔
 
اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج تیزی سے کیف کی طرف بڑھ رہی ہے۔ روس کی جانب سے اب یوکرین کی دارالحکومت کیف پر قبضہ کرنے کے لیے ایک بہت بڑا فوجی قافلہ بھیجا گیا ہے۔ 
 
روس کا 40 میل (64 کلومیٹر) طویل قافلہ کیف کی طرف بڑھ رہا ہے۔ روسی حملے کے بعد یوکرین کے لیے یہ سب سے طویل فوجی قافلہ بھیجا گیا ہے۔ اس سے پہلے روس کے بھیجے جانے والے قافلوں کا سائز 3 میل تک رہا تھا۔
 
درحقیقت، امریکی کمپنی میکسار ٹیکنالوجیز نے پیر کو اطلاع دی ہے کہ کیف سے 40میل (64کلومیٹر) شمال میں روسی فوجی قافلہ موجود ہے۔
 
امریکی کمپنی میکسار کی سیٹلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ کیف کے باہری علاقوں تک پہنچنے والے قافلے کی لمبائی پہلے سے زیادہ ہے۔
 
 سی این این کے ساتھ بات چیت میں کمپنی نے کہا تھا کہ بہت بڑے فوجی قافلے میں بختر بند ہتھیاروں، توپوں سمیت دیگر کئی گاڑیاں شامل تھیں۔ 
 
میکسار نے بتایا کہ اضافی سیٹلائٹ تصویروں کے ملنے اور تشخیص کے بعد قافلے کی لمبائی کے حوالے سے نئی معلومات موصول ہوئی ہیں۔ 
 
کمپنی نے کہا کہ پیر کو جمع کی گئی تصاویر اور ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ قافلہ انٹونوف ایئربیس سے لیکر پربرسک کے شمال تک موجود تھا۔