روس نے ہم پر ہر طرف سے حملہ شروع کردیاہے: یوکرین

نئی دہلی// یوکرین نے روس کی فوجی کارروائی کو مختلف سمتوں سے منصوبہ بند حملہ قرار دیا ہے۔
 
 
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتروف کولیبا نے ٹویٹ کیا کہ ’’یہ کارروائی صرف یوکرین کے مشرقی حصے میں نہیں کی گئی ہے بلکہ مختلف سمتوں سے کیا گيا منصوبہ بند حملہ ہے۔
 
 
انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی حملے میں یوکرین کی دفاعی صلاحیت تباہ نہیں ہوگئی، یوکرین کی فوج لڑے گی۔ فوج مسلسل میدان میں اتری ہوئی ہے اور ملکی دفاع میں برسرپیکار ہے۔
 
 
ایک دوسری ٹویٹ میں مسٹر کولیبا نے دنیا بھر میں پھیلے یوکرینی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ روسی حملے اور صدر پوتن کی حقیقت کو سب کے ساتھ عام کریں۔ روس نے حملہ کیا لیکن کوئی فرار نہیں ہوا ہے۔ 
 
فوج، سفارت کار اور دیگر حکام تمام لوگ کام پر لگے ہیں۔ یوکرین لڑ رہا ہے اپنا دفاع کرے گا اور جیت حاصل گا۔
 
 انہوں نے لوگوں سے کہا کہ آپ جس ملک میں بھی رہ رہے ہیں وہاں کے لوگوں کو پوتن کے جارحانہ حملے کی حقیقت بتائیں اور دنیا بھر کے ممالک سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کریں۔
 
دریں اثناء، ریونے شہر کے باشندے روسی افواج کے خلاف لڑنے والی یوکرین کے سلامتی دستے میں شامل ہونے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔
 
 اس سے قبل فوج اور عسکری تنظیموں نے یوکرین کے شہریوں سے فوج میں شمولیت کی اپیل کی تھی۔