روس: زیرتعمیرجہاز میں آتش زدگی، 25کروڑ پاونڈ کا نقصان

ماسکو//روس کے زیرتعمیر جدید جنگی بحری جہاز میں آگ لگنے سے حکومت کو 25کروڑ پاونڈ کا نقصان ہوگیا۔ سینٹ پیٹرز برگ کے شپ یارڈ میں زیرتعمیرجنگی جہاز میں آگ لگنے سے جہاز تقریبا ًمکمل تباہ ہوگیا۔ جدید ترین جہاز میں تباہ کن ہائپرسونک میزائل روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کے حکم پرنصب کیے جانے تھے۔ادھرایران کے دارالحکومت تہران میں ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 24مسافر زخمی ہوگئے۔ تہران میں واقع چتی گڑھ میٹر و اسٹیشن پر مخالف سمت میں آنے والی 2ٹرینیں ٹکراگئیں۔ تصادم کے نتیجے میں انجن بری طرح سے تباہ ہوا۔ محکمہ ریلوے نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، جو ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کرے گی۔