روسی نائب وزیر دفاع سمیت 11افراد پر امریکی پابندیاں

واشنگٹن//یو این آئی//امریکہ نے روسی وزرائے دفاع، نیشنل گارڈ کے ڈائریکٹر وکٹر ولوتوف، ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن کے ڈائریکٹر دیمتری شوگیف اور روزو بورون ایکسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر میخائف پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکہ نے یہ کارروائی یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے سلسلے میں کی ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے اس بارے میں اطلاع دی ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اطلاع دی ہے کہ فہرست میں روسی نائب وزرائے دفاع میں الیکسی کریووروچکو، ٹیمورایوانوف، یونس بیک یوکوروف، دیمتری بلگاکوف، یوری سادوینکوف، نکول پانکوف، رسلان تسالکوف اور گینڈی زیڈکوف شامل ہیں۔ادھر جاپان نے یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے پیش نظر 17 روسی شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔جاپان کی جانب سے روس کے جن شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں روسی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین گیناڈی زیوگانوف، ڈوما کے قانون ساز، تاجر وکٹر ویکسیلبرگ اور کاروباری یوری کوولچک کے رشتہ دار شامل ہیں۔جاپان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ جاپان میں مسٹر زیوگانوف، قانون ساز لیونیڈ کلاشنکوف اور دیگر کے اثاثے منجمد کرنے اور ان کے رقوم کی منتقلی پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔اس فہرست میں رینووا گروپ کے بورڈ کے چیئرمین وکٹر ویکسیلبرگ اور کاروباری کوولچک کے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔