کیف//یو این آئی// یوکرین کی پارلیمنٹ نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ ملک میں روس کی فوجی کارروائی میں 135 بچے مارے گئے ۔یوکرین کی پارلیمنٹ نے ٹویٹ کیا کہ "25 مارچ کی صبح تک، یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی میں 135 بچے مارے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 184 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ روس نے 24 فروری سے یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ادھریوکرین کے شہرماریوپول کے ایک تھیٹرپرروسی بمباری سے 300افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ماریوپول شہرکے ایک تھیٹرپرروسی بمباری کے نتیجے میں 300 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔روسی فوج نے 16مارچ کوماریوپول کے تھیٹرپرطاقتوربم گرایا تھا۔ روسی بمباری کے وقت تھیٹرمیں ایک ہزارسے زائد خواتین،بچوں اورمردوں نے حملے سے بچنے کے لئے پناہ لے رکھی تھی۔ ماریوپول اس وقت یوکرین کے باقی حصوں سے کٹا ہوا ہے۔ روسی محاصرے کے باعث شہرمیں کھانے پینے کی اشیا اوردواؤں کی قلت کے باعث صورتحال سنگین ہے۔
روسی فوج کی کارروائی میں 135یوکرینی بچوں کی موت
