روسی حملہ میں یوکرین کی چوکیاں تباہ

 

یواین آئی

ماسکو//روسی فوج نے کوپیانسک کی سمت میں واقع یوکرین کی پانچ آبزرویٹری چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا ہے ۔روسی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہائی پاور والے ایس 2ایس 4 ‘ٹلپان’ مارٹر کے عملے نے روسی ٹینک اور اینٹی ٹینک میزائل سسٹم کے تعاون سے یوکرین میں فوجی کارروائیوں کے دوران پانچ آبزرویٹری پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ روسی فضائی دفاع اور الیکٹرانک جنگی بیڑے نے یوکرین کے تین جاسوسی ڈرونز کو بھی تباہ کر دیا۔