رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ۔ 1,372 یونٹوں کے قیام کو منظوری

 کے وِی آئی بی اور بینکروں کے درمیان تال میل پر زور

سرینگر//کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ ،جوجے کے آر اِی جی پی۔یو ٹی ایل ایم سی کے چیئرمین بھی ہیں، نے کل یہاں سول سیکرٹریٹ میں یو ٹی ایل ایم سی کے چھٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ جموں و کشمیر رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (جے کے آر اِی جی پی) کے تحت کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ مالی برس 2023-24 ء کے دوران 916 یونٹوں کے قیام کے لئے 2331.10 لاکھ روپے کی مارجن منی جاری کی گئی ہے جس سے 5,496 اَفراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ ۔ کمیٹی نے مالی برس 2024-25ء کے لئے 2,274 لاکھ روپے کی مارجن منی پر مشتمل 1,372 یونٹوں کے قیام کے ہدف کی منظوری دی۔کمشنر سیکرٹری نے مالی برس 2023-24ء میں سکیم کی عمل آوری اور فنڈز کے اِستعمال پر اطمینان کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر کے وِی آئی بی اور بینکروں کے درمیان قریبی تال میل اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جموں و کشمیر کے وِی آئی بی کے فوائد ہدف آبادی تک پہنچ سکے۔کمشنر سیکرٹری نے جے کے آر اِی جی پی کے تحت مجموعی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے مسترد ہونے کی زیادہ معاملات کا مسئلہ اُٹھایا اور جموں و کشمیر کے وِی آئی بی اور مالیاتی اداروں کو مشورہ دیا کہ وہ مسترد ہونے کے معاملات کو کم کرنے کے لئے ایس او پیز تیار کریں۔